بانی چیئرمین عمران خان سےملاقاتوں کا سلسلہ بحال ہوگیا
فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بانی کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی
اجازت ملنے کے بعد نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔ نورین نیازی علیمہ خان کی ذاتی گاڑی میں اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما کا عمران خان کیلئے برطانوی حکومت سے اہم مطالبہ
نورین نیازی گورکھپور فیکٹری ناکہ سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی اپنی ہمشیرہ سے چند روز میں یہ دوسری ملاقات ہورہی ہے۔
اس سے قبل بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء اور بیٹی کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔