پشین میں سڑک کی تعمیر میں مصروف 5 مزدور قتل
دہشتگردوں نے واقعے کی جگہ موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نشانا بنایا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
پشین (ویب ڈیسک) پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے واقعے کی جگہ موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نشانا بنایا اور نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر معصوم پاکستانیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کش مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔