خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے جولائی 2026 کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ڈی پورٹ کیے گئے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان سے پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجا گیا۔

حکومت کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں غیر قانونی رہائش، ویزا اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، منشیات سے متعلق مقدمات، مفروری اور دیگر مقامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد شامل تھے۔

حکام کے مطابق متعلقہ ممالک میں گرفتار پاکستانی شہریوں کو پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کرنے کے بعد وطن واپس بھیجا گیا، جبکہ اپنی مرضی سے واپس آنے والے افراد کو ان اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد اور پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں خصوصی عدالتیں فعال کر دی ہیں۔ ان عدالتوں کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی املاک سے متعلق تنازعات کو جلد نمٹانا ہے۔

حکومت نے خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ویزا، اقامہ اور دیگر سفری دستاویزات کی مکمل جانچ کریں اور میزبان ممالک کے قوانین کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ ڈی پورٹیشن سمیت دیگر قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں