پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ
لاہور میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published August, 22 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور، فیصل آباد سمیت مختلف بورڈز میں خالی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ اور سینئر کمپیوٹر آپریٹر سمیت مختلف عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکریٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی آسامیوں پر بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔
لاہور میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، جن کے لیے امیدواروں کا انتخاب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے نئی بھرتیاں نہ ہونے کے باعث تعلیمی بورڈز میں متعدد اہم عہدے خالی تھے، جس سے موجودہ عملے پر کام کا بوجھ بڑھتا رہا۔
نئی تقرریوں سے تعلیمی بورڈز کے انتظامی اور دفتری امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار میں بھی بہتری آنے کی توقع ہے۔