عمران خان کی ہسپتال منتقلی، توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض

سابق وزیراعظم عمران خان
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کئے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا ر واپس کر دی گئی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کر دئیے، زرائع نے کہا کہ توہین عدالت کے الزام کا سامنا کرنے والے فریقین کیساتھ الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا فیصلہ پر عمل درآمد نہیں ہوا، ہم نے توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے استدعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت سینٹر پر میری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا ہماری درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے، ہمیں توہین عدالت کی درخواست کی فائل واپس کردی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اعتراض دور کرکے توہین عدالت کی درخواست دوبارہ دائر کریں گے، ہم چاہتے ہیں وہی بنچ آج ہی تشکیل دے دیا جائے تاکہ جمعرات کو سماعت ہو جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت ضروری ہے، برائے مہربانی بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران سے ملاقات کرائیں، ہم اپنا وعدہ پورا کر چکے ہیں۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات کو دور کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عائد اعتراض کو دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حکم پر نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین کے مرتکب افراد کوُالزامات کی فہرست نہ بھجنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

ادھر پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رجسٹرار صاحب سے فیسیلٹیشن سینٹر میں ملاقات ہوئی، رجسٹرار صاحب نے مجھے کہا ہم نے اپنی درخواست پے ایک اعتراض لگایا ہے، میں درخواست کروں گا آج ہی انکو نمبر الاٹ کیا جائے اور ہمارا پراسس مکمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر ہر صورت میں ان پر عملدرآمد ہونا ہے، خان صاحب کی صحت کا ایشو ہیں انکے بنیادی حقوق میں یہ ہے،اس آرڈر کے مطابق خان صاحب کی فیملی نے ہر ہفتے ایک ملاقات کرنی ہے، نورین بی بی نے مجھے بھی پوری تفصیل نہیں بتائی لیکن وہ ملاقات سے خوش تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ بھی آئے تھے تاکہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کروایا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں