عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حکم پر نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان
عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں حکومتی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں حکومتی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا گیا، نظرثانی درخواست کو 2033/2026 نمبر الاٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

نئی نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے میں سقم ہے، عدالتی فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا۔ درخواست منظور کر کے نظر ثانی کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ 18 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

واضح رہے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ 18 اگست 2026 کو اس وقت اہم قانونی اور سیاسی بحث بن گیا جب سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد حکومت کی جانب سے اس پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومتی مؤقف تھا کہ نجی ہسپتال میں زیرِ علاج رکھنے کا عدالتی حکم جیل قوانین اور قواعد سے متعلق سوالات پیدا کرتا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی مؤقف اختیار کیا تھا کہ سزا یافتہ قیدی کے نجی ہسپتال میں علاج کے حوالے سے جیل قوانین میں واضح گنجائش موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات

حکومت کی جانب سے دائر کی گئی پہلی نظرثانی درخواست کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاغذات نامکمل ہونے کی بنیاد پر واپس کر دیا تھا۔ بعد ازاں حکومتی جانب سے اعتراضات دور کرتے ہوئے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی گئی، جس میں 18 اگست کے حکم کو واپس لینے یا اس پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو عدالت کے حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے اور طبی معائنے کے لیے ان کے ذاتی معالج سمیت متعلقہ ماہرین کو بھی شامل کیا جائے۔ بعد ازاں پارٹی کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی بات بھی سامنے آئی۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے مؤقف کے درمیان اختلاف کے دوران عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بجائے پمز ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس پیش رفت نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق مزید قانونی سوالات پیدا کیے۔

حکومتی نظرثانی درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ 18 اگست کا حکم انتظامی اور جیل حکام کے اختیارات پر اثرانداز ہوتا ہے، جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مرکزی مقدمے میں انہیں فریق نہیں بنایا گیا تھا، اس کے باوجود عدالتی حکم سے ان کے اختیارات متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر حکومت نے عدالت سے درخواست کی کہ معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں