بیرسٹر گوہر کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی درخواست کی تھی، تاہم ان کی اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ کیس کل یا پرسوں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے فائل آج ہی چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد کیسے کراتی ہے، کیونکہ عدالتی احکامات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 18 اگست کے عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد کی درخواست کی ہے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق پارٹی کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال کے بجائے پمز لے جانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
پی ٹی آئی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل کو شامل کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ کرائے جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان نے کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی، پارٹی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے سے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔