فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

Asim Munir Iran Visit
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 24 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران روانہ ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورہ ایران کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران تنازع کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا جاتا رہا ہے۔ حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

دورے کے دوران دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور امن کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنشنرز کو اب پروف آف لائف کیلئے بینک جانے کی ضرورت نہیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں