پاکستان رینجرز پنجاب میں ملازمتوں کا اعلان

Pakistan Rangers Jobs 2026
فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز پنجاب نے نوجوانوں کیلئے روزگار کا بڑا موقع فراہم کرتے ہوئے 964 مختلف ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں، ملک بھر سے اہل امیدوار ان آسامیوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب میں سپاہی جنرل ڈیوٹی کے پانچویں گریڈ کی آسامیوں پر بھرتی کی جارہی ہے، ان ملازمتوں کیلئے ملک بھر سے امیدوار درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

کامیاب امیدواروں کو ماہانہ تنخواہ کے علاوہ راشن الاؤنس اور وفاقی حکومت کے مروجہ قواعد کے مطابق دیگر منظور شدہ مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اعلان کے مطابق مجموعی 964 آسامیوں میں سے 72 نشستیں میرٹ پر مختص کی گئی ہیں، جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے 50 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، جس کے تحت 482 نشستوں پر پنجاب کے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔

باقی نشستوں پر سندھ کے شہری و دیہی علاقوں، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کوٹے کے مطابق موقع دیا جائے گا۔ مجموعی آسامیوں میں اقلیتی امیدواروں کیلئے بھی 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے مطابق امیدواروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل 17 اگست سے شروع ہے، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔

رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو اپنی منتخب کردہ رجسٹریشن سینٹر پر آن لائن سلپ پر درج تاریخ کو صبح 8 بجے پہنچنا ہوگا، امیدواروں کا طبی معائنہ، جسمانی ٹیسٹ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ساحل کے قریب مال بردار جہاز ڈوب گیا، 22 افراد لاپتہ

حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں اور ٹیسٹ کیلئے ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ لائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں