عمران خان کو ممکنہ طور پر شفا ہسپتال کے کس بلاک میں رکھا جائے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
اسلام آبا(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ایف بلاک کے چوتھے فلور پر شفٹ کیا جائے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوتھے فلور پر کڈنی اور جگر کے مریضوں کیلئے خصوصی ٹیسٹ کرنے کے انتظامات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو شفا ہستپال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل۔
ایف بلاک کا چوتھا فلور شفا ہسپتال کا ایگزیکٹو فلور ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اسی بلاک میں رکھا گیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کو ہائی بلڈ پریشر سمیت آنکھوں اور پٹھوں میں درد کا عارضہ بھی لاحق ہے، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی منتقلی بارے آگاہ کر دیا گیا۔