میرا نے ملازمہ پر تشدد کیوں کیا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی
اداکارہ میرا اور ملازمہ دونوں کو طلب کر کے ان کے بیانات قلمبند کیے تھے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر پولیس نے وضاحت جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ جون 2026 کا ہے اور اس معاملے کی پولیس انکوائری پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے اداکارہ میرا اور ملازمہ دونوں کو طلب کر کے ان کے بیانات قلمبند کیے تھے، دوران انکوائری ملازمہ نے بتایا کہ دونوں کے درمیان معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو گیا اور وہ میرا کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پولیس ریکارڈ میں ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اداکارہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف اپنے سامان کے جانے کی شکایت درج کرائی تھی تاہم متعلقہ اشیاء واپس ملنے پر انہوں نے درخواست واپس لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری کے دوران دونوں فریقین کا موقف سامنے آنے کے بعد تنازع حل ہو گیا تھا جبکہ ملازمہ نے بھی اداکارہ کے خلاف مزید کاروائی نہ کرنے کا واضح موقف اختیار کیا۔