پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان/فائل فوٹو
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان/فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
(ویب ڈیسک)بلدیاتی انتخابات 15دسمبر 2026 سے 15جنوری 2027 کو کروانا زیادہ مناسب ہے ،کیونکہ اس دوران بچوں کے امتحانات بھی ہوچکے ہونگے۔ اور صوبہ میں دھند کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا، وزیر بلدیات پنجاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن نثار احمد دُرانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ شریک ہوئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی سربراہی میں چار رکنی کابینہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئی جس میں سردار شیر علی گورچانی، سید محمد عاشق حسین شاہ ،رانا سکندر حیات شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ پنجا ب میں حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ (3)219اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 59کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے صوبائی حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش


ذیشان رفیق نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے پرعزم ہیں اورانہوں نے اس کمیٹی کو مشاورت کا مکمل اختیار دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع کرنا ہے اور وسائل کی مناسب فراہمی کیلئے بھی وقت درکار ہے۔

اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عمل میں ٹیچنگ سٹاف کی خدمات زیادہ درکار ہوتی ہیں لہذا بلدیاتی انتخابات 15دسمبر 2026 سے 15جنوری 2027 کو کروانا زیادہ مناسب ہے ،کیونکہ اس دوران بچوں کے امتحانات بھی ہوچکے ہونگے۔ اور صوبہ میں دھند کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی 15دسمبر 2026سے 15جنوری 2027 کے دوران بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز سے اصولی طور پراتفاق کیا اور کہا کہ اگر صوبائی حکومت مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے تو اس سلسلے میں جلد ازجلد اپنا پلان الیکشن کمیشن کے سامنے مشاورت کیلئے پیش کرے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں