وزیراعظم کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 20 2026 |
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے اور انہیں دوبارہ مذاکرات کی پیش کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی اور کابینہ کے اجلاسوں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن معاملات کو بات چیت سے حل کرے تاکہ ملکی معاشی ترقی اور جمہوریت کو تقویت دے سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ہی ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہسپتال منتقلی: حکومتی درخواست واپس

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے اور اس کے لیے وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں کتوتی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی خوش آئند ہے، حکومت عام آدمی اور عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تونائی درآمد کرنے والا ملک ہے اور عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں