عمران خان کی ہسپتال منتقلی: حکومتی درخواست واپس
عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر اعتراض عائد کیے گئے/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 20 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا اور رجسٹرار کے اعتراضات دور ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسپتال منتقلی، وکیل نے جیل حکام کو اہم خط لکھ دیا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 روز قبل عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا مگر تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔