گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

Diesel Price Cut Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تجارتی سامان کی ترسیل کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمت کم ہونے سے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ریلیف ملے گا اور تجارتی سامان کی ترسیل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

نبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے عوام اور کاروباری طبقے کو فائدہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات کم ہوں گی، جبکہ سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی کا براہ راست فائدہ کاروباری افراد اور مختلف شعبوں کو پہنچنے کی توقع ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر نے حکومت کے فیصلے کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی اور اس کے نتیجے میں کم کیے گئے ٹرانسپورٹ کرایوں کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے، تاکہ کاروباری طبقہ اور عوام اس ریلیف سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اسپتال منتقلی، وکیل نے جیل حکام کو اہم خط لکھ دیا

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی سے اشیائے ضروریہ سمیت مختلف سامان کی نقل و حمل کی لاگت کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے، جس کے مثبت اثرات مارکیٹ میں بھی سامنے آنے کی امید ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں