بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات

Bilawal Bhutto Zardari
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 20 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں  قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہوکر اپنجا فعال اور بھرپور کردار ادا کریں۔

 اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اور قائدین حزب اختلاف نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ آپ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.16 ▲ 2.87
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.66 ▲ 2.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.20
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,017 ▲ 4,488
Gold 22K Per Tola 421,683 ▲ 4,114
Gold 21K Per Tola 402,515 ▲ 3,927
Gold 18K Per Tola 345,013 ▲ 3,366
Silver Per Tola 6,858 ▲ 92
Platinum Per oz (USD) 1,778 ▲ 20.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.54 ▲ 3.34
Diesel HSD Per Litre 261.81 ▲ 5.11
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85 ▲ 4.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں