عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج

سپریم کورٹ آف پاکستانی
نظر ثانی کی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے دائر کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

نظر ثانی کی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے درخواست دائرکی۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ضمانت ملنی چاہیے، علیمہ خان کا مطالبہ

چیف کمشنر اسلام آباد نے عداتی فیصلے پر نظر ثانی کی دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل رول 1978 کیں کسی قیدی کو ہسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے گذشتہ روز کے فیصلہ جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پاکستان پرزن رولز، 1978 کے رول 197 قاانون کی رُو سے ہٹ کر حکم دینا ریکارڈ پر موجود ایک نمایاں قانونی خامی ہے، آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے، مقدمے میں بغیر فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے سنجیدہ قانونی نکتہ کو موخر کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر عبوری حکم جاری کر دیا گیا، عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں