جب تک پیپلزپارٹی کو انصاف نہیں ملتا حکومت کیساتھ تعاون نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

حکومت کی جانب سے اگر رابطہ کیا جائے گا تو ضرور بات کریں گے، بلاول/فائل فوٹو
حکومت کی جانب سے اگر رابطہ کیا جائے گا تو ضرور بات کریں گے، بلاول/فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے تو وہ ن لیگ کے ساتھ تعاون کے موڈ میں نہیں ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ہرایا گیا ، اگر مسلم لیگ ن کو اتنا متنازع الیکشن چاہیے تھا تو انہیں مبارک ہو ،حکومت کی جانب سے اگر رابطہ کیا جائے گا تو ضرور بات کریں گے، جب تک پیپلزپارٹی کو انصاف نہیں ملتا حکومت کیساتھ تعاون نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم حکومتی بینچزمیں بیٹھیں اورہمیں اپنے کارکنوں کی لاش اٹھانا پڑے، ایک چھوٹے سے علاقے میں الیکشن ہوئے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ انتخابی عمل پرسوال اٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جو آزادکشمیر الیکشن میں ہوا ؟ ہمارے تحفظات کا کوئی حل نہیں نکلتا تو ہم ان سے تعاون کرنے کے حق میں نہیں، ن لیگ نے اعتراضات سے متعلق ہماری پارٹی یا پارلیمانی کمیٹی سے رابطے کی کوشش بھی نہ کی، میری پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ن لیگ کیساتھ تعاون نہیں ہوسکتا، صرف قومی ایشو پر کچھ ہوا تو ہم تعاون کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر سیف کی ملاقات

چیئر میں پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ کشمیرالیکشن انتہائی حساس ہے اوربھارت سے جنگ کشمیرسے شروع ہوئی، کشمیر کا الیکشن غیرمتنازع ہوتا تو اچھا ہوتا، کشمیر میں پیپلزپارٹی کو الیکشن میں ہرایا گیا، میرپور سمیت کوٹلی میں پیپلزپارٹی ارکان کو ہرایا گیا، ہم نے کشمیرانتخابات میں اپنے اعتراضات بتائے تھے،سکیورٹی کا کہا تھا، مظفرآباد میں امیدوارپرحملہ ہوا ،وفاقی حکومت کا لشکر وہاں تھا، متنازع حکومت کشمیر کے مسائل حل نہیں کرسکتی، کمشیر کے مسائل حل کرنے کیلیے ضروری ہےکہ عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت آئے۔

بلاول بھٹو نےصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے متعلق ہمارا کا موقف واضح رہا ہے، میں کیسےکہہ دوں کہ پیپلزپارٹی صوبوں کی مخالف ہے، جب تک کوئی اسمبلی مخالفت نہیں کرتی میں کیسے اعتراض کرسکتا ہوں، پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہےکہ ہم عوام کے مؤقف کے ساتھ کھڑے رہیں گے، نئے صوبوں سے متعلق عوام کا جو فیصلہ ہوگا پیپلزپارٹی ساتھ کھڑی ہوگی۔ ہم زور زبردستی سے نہ کل مانے ہیں نہ کبھی مانیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج ہوجائے اور وہ ٹھیک ہوجائیں۔

چیئرمین پی پی نے اپوزیشن سے ملاقات سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اپوزیشن سے رابطہ ہوا اور میں چاہتا ہوں سیاسی جماعتیں مل کر بات کریں، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات ہوئی،اپوزیشن کی کچھ جماعتوں نے پارلیمانی کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا، امید ہے اپوزیشن جماعتیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گی، پارلیمان کو فعال کرنے کے لیےقائمہ کمیٹیوں کو فعال کرنا ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہے، جہاں اتفاق رائے موجود ہو وہاں فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے، جہاں اتفاق رائے موجود نہیں کوئی سیاسی جماعت گفتگو کرنا چاہتی ہے تو گفتگو کرے، بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن کی جماعتیں انتخابی عمل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ بہتری ہوتو انتخابی اصلاحات کیلئے آئیے کام کرتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں