لیڈز ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، پاکستان کے 23 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

لیڈز ٹیسٹ
پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
لیڈز (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 23 رنز بنا لیے۔

 

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 12 جبکہ امام الحق 5 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اوپنر اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جبکہ شان مسعود 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث میچ میں شریک نہیں ہیں، جس کے بعد سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارنس، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی رابنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

بارش کے باعث کھیل رکنے سے قبل انگلش بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا، جبکہ قومی ٹیم کی نظریں اب کریز پر موجود عبداللہ شفیق اور امام الحق کی شراکت پر مرکوز ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں