پیپلز پارٹی کا حکومت کو بڑا سرپرائز

چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات/فائل فوٹو
چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات/فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی

ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر موجود تھے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ڈیزل سستا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہوکر فعال کردار ادا کریں۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اور قائدین حزب اختلاف نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ آپ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں