وزیراعظم کی ڈیزل سستا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیزل کی قیمت میں کمی کرنے کا حکم
وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنےاور ڈیزل کی قیمت کمی کرنے کا حکم جاری کردیا/فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 19 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز نے ملاقات کی، جس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کی اور مقامی ریفائنریز میں تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمت کم کرنے کے لیے اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا 

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس لیے قیمتوں میں کمی کیلئے ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جس قدر ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات تیزی سے مکمل کیے جائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں