کراچی ایئرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کا بڑا کارنامہ
کراچی ایئرپورٹ کی کمرشل آمدنی میں اضافہ ریکارڈ، سالانہ 10 ارب روپے سے تجاوز /فاِئل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 19 2026 |
کراچی (ارشاد سنجرانی) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے شعبہ کمرشل نے کراچی ایئرپورٹ پر آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔

 اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی سالانہ آمدنی 10 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ شعبہ کمرشل کی ماہانہ آمدنی بھی 83 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی آمدنی میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، جن کے نتیجے میں بڑے برانڈز نے ایئرپورٹ پر سرمایہ کاری کی اور کمرشل سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

پی اے اے ذرائع کے مطابق 2023 میں کراچی ایئرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی سالانہ آمدنی تقریباً 5 ارب روپے تھی، جو اب بڑھ کر 10 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ یوں گزشتہ چند برسوں کے دوران شعبہ کمرشل کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر شعبہ کمرشل حکام کی مؤثر حکمت عملی اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے اقدامات کے باعث بڑے برانڈز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، جس سے آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پی اے اے ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کمرشل سرگرمیوں کے فروغ اور مزید سرمایہ کاری کے اقدامات جاری ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کی آمدنی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں