حکومت کی جانب سے تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف

حکومت نے تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ کر دی
ریٹیلر اسکیم کے ذریعے لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی توقع ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کیلئے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے چھوٹے دکاندار موبائل فون سے ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے۔

وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے بتایا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ کا باقاعدہ اجرا کردیا گیا ہے اور اسے تاجروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ان دکانداروں کے لیے بھی ہے جو ابھی تک نیٹ ٹیکس میں شامل نہیں، اب اس ایپ کے ذریعے چھوٹے تاجر بھی فائلر بن سکیں گے اور اپنا ٹیکس ریٹرن موبائل فون سے جمع کرا سکیں گے۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق اسکیم میں شامل دکانداروں کو پوائنٹ آف سیلز کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے گا تاہم انہیں کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ رجسٹرڈ تاجروں کو گرین پلیٹ بھی جاری کی جائے گی اور جس دکان پر یہ پلیٹ نصب ہوگی وہاں ایف بی آر افسر داخل نہیں ہو گا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ ایپ میں رجسٹرڈ دکانداروں کی سیل پر 1٪ ٹیکس عائد ہوگا جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک ایپ مقامی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ڈیزل سستا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ ریٹیلر اسکیم کے ذریعے لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی توقع ہے، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ٹیکس ریٹرن کا عمل آسان بنایا جارہا ہے اور سیلری کلاس کا ریٹرن فارم سادہ کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.63 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.29 ▼ 0.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.65 ▼ 0.48
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529
Gold 22K Per Tola 417,568
Gold 21K Per Tola 398,588
Gold 18K Per Tola 341,647
Silver Per Tola 6,766
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▼ 0.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20
Diesel HSD Per Litre 256.70 ▲ 4.53
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں