پشاور: موٹروے پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا منصوبہ زیر غور
پشاور کو نوشہرہ، مردان صوابی اور چارسدہ سے موٹر وے کے ذریعے منسلک کیا جائے گا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کو دیگر اضلاع سے موٹروے کے ذریعے چلانے کے لیے بی آر ٹی طرز پر بسیں چلانے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت پشاور کو نوشہرہ، مردان صوابی اور چارسدہ سے موٹر وے کے ذریعے منسلک کیا جائے گا جس سے روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جدید بس سروس کے لیے جلد فزیبلٹی اسٹڈی شروع کی جائے گی جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کیلئے بڑی خوشخبری
فزیبلٹی اسٹڈی کے دوران منصوبے کی مجموعی لاگت، روٹس اور دیگر اہم تفصیلات طے کی جائیں گی جبکہ یہ بھی مختص کیا جائے گا کہ مختلف مقامات پر اسٹیشنز کہاں قائم کیے جائیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق جی ٹی روڈ کے مقابلے میں موٹروے کے ذریعے بی آر ٹی طرز کی بسیں چلانا زیادہ آسان ہوگا، جس سے پشاور اور ملحقہ اضلاع کے درمیان سفر مزید سہل بنایا جا سکے گا۔