عمران خان کی ہسپتال منتلقی، حکومت کا سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اعظم نذیر تارڑ / فائل فوٹو
اعظم نذیر تارڑ / فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج سے متعلق عدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا ہے اور اس پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اعظم نذیر تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا ہے جب کہ حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی قانونی ٹیم سے مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض امور کے حوالے سے ابہام موجود ہے جسے دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اچھی بات ہے، مولانا فضل الرحمان

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ملک کی جیلوں میں بہت سے ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہوگا یا صرف بانی پی ٹی آئی کے کیس تک محدود رہے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ سزایافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، عدالتی حکم کے حوالے سے موجود ابہام کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے دور کیا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں