بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اچھی بات ہے، مولانا فضل الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ایک معقول دوری ہونی چاہیے اور بلاوجہ تعصب، نفرت یا محض مخالفت برائے مخالفت سے گریز ضروری ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ہے کہ مریض کو صحت کے حوالے سے شکایت ہو تو فوری کارروائی ہونی چاہیے، تاخیر نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کا احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ صوبوں کا معاملہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، وسائل کے بغیر نئے صوبے کیسے بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بنیادی فرض ہے کہ وہ حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرے اور ان کی اصلاح میں کردار ادا کرے۔ سیاسی معاملات میں سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ صوبوں کے معاملے پر حمایت اور مخالفت کے درمیان واضح لکیر کھینچ دینے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے تھوڑی بحث کرنے دیں، اس کی اصولی حیثیت عملی حیثیت کیا ہے یہ معلوم کرنے دیں، ماحول تیار ہے یا نہیں ہے یہ معلوم کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کا عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار

 

 فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے وہ سرائیکی صوبے کی حمایت کر چکے ہیں، اُس وقت اسٹیبلشمنٹ بھی صوبوں کی مخالف تھی، آج پھر کون سی وحی آ گئی ہے کہ صوبوں پر بات شروع ہو گئی؟ حکمران باہر سرخ قالین کا مزہ لینے کے بجائے پہلے اپنا گھر درست کریں۔

انہوں نے کہا کہ بنوں اور ٹانک میں پولیس کی رٹ ختم ہو چکی ہے، پولیس اہلکار اغوا ہوئے ہیں اور حالات تشویش ناک ہیں، پارلیمنٹ پوری قوم کی نمائندہ ہے، قوم کی آواز سننی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلا کر حکومت کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے اگر وزیراعظم پارلیمانی لیڈرز سے بات کر سکتے ہیں تو پارلیمنٹ کو بریفنگ کیوں نہیں دی جا سکتی؟حکومت کی جانب سے لشکر بنانے کی کوئی تجویز نہیں آنی چاہیے، ہمارے سوالات کو سنجیدہ لیا جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں