بسنت 2027 کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم اعلان
پنجاب بسنٹ فیسٹیول /فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) بسنت 2027 کے حوالے سے سوشل میڈیا سائٹس پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی خبروں پر پنجاب حکومت کا ردِ عمل آگیا
محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ بسنت 2027 کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر پنجاب میں بسنت 2027 کے انعقاد کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے فاتحین کا اعلان
محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مستند معلومات کیلئے ہمیشہ محکمہ داخلہ پنجاب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کیا جائے۔