1500 روپے کے پرائز بانڈ کے فاتحین کا اعلان
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔
قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 177110 نے پہلا انعام جیتا جبکہ دوسرے انعام کے فاتح نمبرز 804336، 985779 اور 987416 ہیں تاہم پرائز بانڈ کے تیسرے انعام کے تحت 1,696 فاتحین کو 18,500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔
پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے جبکہ قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد منعقد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
شہری درست شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، مخصوص کمرشل بینک برانچز یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔
انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے فاتحین مقررہ کلیم فارم کے ساتھ متعلقہ اسٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔
سال 2026 کے ٹیکس سال میں پرائز بانڈ کی جیتی گئی رقم پر فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔