پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک نوکریوں کا سنہری موقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ا بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ‘یونسکو’ میں پاکستانی شہریوں کے لیے عالمی سطح پر ملازمتوں اور بین الاقوامی کیریئر کے سنہری مواقع کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق یونسکو کی جانب سے پی ون سے لے کرپی فائیو اور ڈائریکٹر لیول(ڈی ون ،ڈی ٹو) تک کی نشستیں پیش کی جا رہی ہیں۔ تعلیم، سائنس، ثقافت، انتظامیہ، فنانس، انجینئرنگ اور دیگر سماجی و انتظامی علوم سے تعلق رکھنے والے افراد ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

امیدوار کے پاس متعلقہ شعبے میں یونیورسٹی ڈگری، پیشہ ورانہ سند اور عملی تجربہ ہونا لازمی ہے۔ بہترین مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ انگریزی اور فرانسیسی زبان پر عبور کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا عمرہ ویزا رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان

 

منتخب افراد کو عالمی سطح کے منصوبوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا جبکہ بنیادی تنخواہ کے ساتھ فیملی الاؤنس، بچوں کی تعلیم کے لیے مالی معاونت، سفری الاؤنسز اور دیگر مراعات یونسکو کے قوانین کے مطابق دی جائیں گی۔

خواہش مند امیدوار یونسکو کے مرکزی آن لائن کیریئر پورٹل (careers.unesco.org) پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں تاہم منتخب افراد کو تکنیکی جانچ، تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

بیورو آف امیگریشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی غیر رسمی ایجنٹ یا تھرڈ پارٹی پورٹل پر بھروسہ نہ کریں اور تمام اسامیوں کی تصدیق براہِ راست یونسکو کی آفیشل ویب سائٹ سے کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں