سندھ میں صوبہ نہیں بنے گا، سعید غنی کا دو ٹوک اعلان

سعید غنی کی نئے صوبے کے مطالبے پر گفتگو
صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
کراچی: :(ویب ڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کام نہیں ہے کہ صوبے بنائے، یہ اسمبلیوں کا کام ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں بڑے عرصے کے بعد یکجہتی پیدا ہوئی ہے، کچھ اینکرز جاہلانہ باتیں کرتے ہیں، یہ جو بھی ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کر رہے ان کو سوچنا چاہئے۔ سندھ کے عوام کا ایک الگ رشتہ ہے یہ بات کسی کو سمجھ میں نہیں آ رہی۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو مرضی کرلو سندھ میں صوبہ نہیں بنے گا، ہوش کے ناخن لیں سندھ میں لوگوں کو کیوں نفرتوں کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، صوبہ بنانے کے حوالے سے پنجاب اور کے پی کی صورتحال مختلف ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں صوبوں کے لیئے ایم کیو ایم اچھل رہی ہے، میں ایم کیو ایم کو جواب دوں گا، ایم کیو ایم کے تین چار لوگوں کی حیثیت کیا ہے، یہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتے۔ ان کو شرم آنی چاہئے نفرتیں پیدا کر رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے مطابق کراچی کو الگ نظام دیا تھا جس پر سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج ہوا۔ پورا سندھ پی پی کے خلاف احتجاج کر رہا تھا جس پر ایم پی ایز نے لیڈرشپ کو کہا کہ یہ نظام واپس لیں، پی پی نے مجبور ہوکر دہرا نظام واپس لیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی بانی رہنما بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تقسیم کی بات پر سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کو بیٹھنے نہیں دیں گے جبکہ دیگر جماعتیں بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔

سعید غنی کا کہ جماعت اسلامی کہتی ہے کہ وہ عوام کے لیے احتجاج کرتے ہیں پھر اٹھارہ مقامات پر وہ شہر کی سڑکیں بند کرتے ہیں، عوام کو تکلیف دینے سے شہباز شریف پر کیا فرق پڑے گا۔ جماعت اسلامی کا مقصد ہے لوگوں کو تکلیف دینا ہے، حافظ نعیم پڑھے لکھے ہیں عقل سے کام لیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں