پیپلز پارٹی کی بانی رہنما بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں

Begum Nafisa Khalid death
فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں۔

ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بیگم نفیسہ خالد نے ملکی سیاست اور پارلیمانی امور میں اہم کردار ادا کیا، انہیں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انجام دی جانے والی خدمات کے باعث سیاسی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، جاتی عمرہ روڈ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اے ڈبلیو ٹی فیز 2، جاتی عمرہ بی بلاک قبرستان میں ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی رہنماؤں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کو قومی اسمبلی میں اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی قرار دیتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

سردار ایاز صادق نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیگم نفیسہ خالد کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل دے۔

 یہ بھی پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں چاند کا ایک ٹکڑا پاکستان میں بھی محفوظ ہے؟

بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں