کراچی پولیس کی کاروائی، 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار

پولیس مقابلے میں 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
کراچی :(ویب ڈیسک) کراچی میں تیموریہ، لیاقت آباد اور منگھوپیر پولیس نے مختلف مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ بفرزون نمک بینک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت 30 سالہ اویس ولد خادم کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے پستول، گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

دوسری جانب لیاقت آباد پولیس نے سندھی ہوٹل ندی کے کنارے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت 28 سالہ نقاش، 24 سالہ جنید اور 32 سالہ طاہر کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضے سے 3 پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

اسی طرح منگھوپیر پولیس نے اجتماع گاہ پرانا شنواری ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی تھا۔ زخمی ملزم کی شناخت جمشید علی جبکہ دوسرے کی اختر زمان کے نام سے ہوئی۔ دونوں کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آلو کی بوریاں اتارتے ہوئے 60 سالہ مزدور حادثے کا شکار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں