آلو کی بوریاں اتارتے ہوئے 60 سالہ مزدور حادثے کا شکار
کراچی کی نیو سبزی منڈی میں ٹرک سے گر کر 60 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 17 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) نیو سبزی منڈی میں ٹرک سے آلو کی بوریاں اتارتے ہوئے گرنے سے 60 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سائٹ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں مزدور ٹرک سے آلو کی بوریاں اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا۔
حادثے کے نتیجے میں مزدور جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت 60 سالہ گل سید کے نام سے ہوئی۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدین میں پسند کی شادی پر تنازع نے 60 گھر مسمار کر دیے
پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔