بدین میں پسند کی شادی پر تنازع نے 60 گھر مسمار کر دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 16 2026 |
بدین (ویب ڈیسک) بدین کے علاقے گولاڑچی کے چک نمبر 5 میں پسند کی شادی کا تنازع شدت اختیار کرگیا،جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے ماچھی برادری کے 60 سے زائد گھروں کو مسمار کرکے پورا گاؤں خالی کرا دیا۔

متاثرین کے مطابق واقعے کے دوران 60 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچایا گیا اور پورا گاؤں خالی ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ان کا الزام ہے کہ مسلح افراد گھروں سے قیمتی سامان اور مویشی بھی لے گئے۔

مقامی افراد کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور کئی خاندان اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ندیم ماچھی اور عالیہ فاطمہ نے چند روز قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں خاندانوں اور متعلقہ برادری کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ختم، سابق شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی، تاہم اس ذاتی معاملے کی سزا پورے گاؤں کے لوگوں کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

متاثرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے معاملے کے حوالے سے ایس ایس پی بدین کو متعدد درخواستیں بھی جمع کرائیں، لیکن ان کے مطابق اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں کی مسماری، مبینہ لوٹ مار اور نقل مکانی پر مجبور کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.42 ▼ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.90 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.32 ▼ 0.44
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.54 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,236 ▼ 7,290
Gold 22K Per Tola 415,466 ▼ 6,683
Gold 21K Per Tola 396,581 ▼ 6,379
Gold 18K Per Tola 339,927 ▼ 5,468
Silver Per Tola 6,715 ▼ 122
Platinum Per oz (USD) 1,721 ▼ 42.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں