نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ختم، سابق شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی

Nimra Khan divorce
فائل فوٹو
Updated | Published August, 16 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی تصدیق ہوگئی، ان کے سابق شوہر اور برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کردی۔

نمرہ خان نے مئی 2026 میں زین حامد سے شادی کی تھی، شادی کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف پوسٹس شیئر کی تھیں۔ تاہم کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی بعض سرگرمیوں کے بعد ان کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

اس وقت نمرہ خان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کی وجہ بھی بتائی اور کہا تھا کہ انہوں نے نظرِ بد سے بچنے کیلئے ایسا کیا۔

تاہم اب زین حامد نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی ہے، ان کے مطابق انہوں نے 17 جولائی 2026 کو نمرہ خان کو طلاق دی، جس کی بنیادی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور دونوں کی مختلف ترجیحات تھیں۔

زین حامد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتے، طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا کے ذریعے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

سابق شوہر نے نمرہ خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی ہے اور ایسی صورتحال مرد اور عورت دونوں کیلئے یکساں طور پر مشکل ہوتی ہے۔

نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی تصدیق سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واضح رہے کہ نمرہ خان نے 2020 میں راجہ افتخار سے پہلی شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ بھی چند ماہ بعد ختم ہوگیا تھا۔ زین حامد سے دوسری شادی بھی چند ماہ ہی برقرار رہ سکی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.42 ▼ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.90 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.32 ▼ 0.44
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.54 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,236 ▼ 7,290
Gold 22K Per Tola 415,466 ▼ 6,683
Gold 21K Per Tola 396,581 ▼ 6,379
Gold 18K Per Tola 339,927 ▼ 5,468
Silver Per Tola 6,715 ▼ 122
Platinum Per oz (USD) 1,721 ▼ 42.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں