سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں
تفصیلات کے مطابق مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
نفیسہ خالد کی نماز جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، جاتی عمرہ روڈ میں ادا کی جائے گی، جبکہ ان کی تدفین اے ڈبلیو ٹی فیز 2، جاتی عمرہ بی بلاک قبرستان میں ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نےبیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی،پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیگم نفیسہ خالد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں سپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی، بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنے اور جیل ملاقاتوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ بیگم نفیسہ خالد کی وفات اہلِخانہ اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے سید شمعون ہاشمی اور دیگر عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ بیگم نفیسہ خالد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔