قتل کیس میں دیت کی رقم کتنی ہو گی؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ میں دیت کی رقم کے تعین کی سماعت
سپریم کورٹ نے قتل قیس میں دیت کی رقم کے متعلق اہم فیصلہ محفوظ کر لیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قتل کیس میں دیت کی رقم کتنی ہو گی اور اس کا تعین کیسے کیا جائے گا؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے مجرم ندیم خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ دورانِ سماعت مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کہ مجرم ندیم خان اپنی سزا پوری کر چکا ہے، اب صرف دیت کی رقم ادا نہ کرنے کی سزا کاٹ رہا ہے۔

پراسیکیوٹر ارشد حسین نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، رقم کے تعین سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، آج کل دیت کی رقم 1 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دیت کی رقم وقوعہ، گرفتاری یا سزا کے وقت کے مطابق مقرر ہو گی؟

جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیے کہ قتل کرنا تھوڑا منہگا ہو تو شاید لوگ رک جائیں، سعودی عرب میں آج بھی دیت کےطور پر 100 اونٹ دیے جاتے ہیں۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ وقت پر فیصلہ نہ ہونا نظام کی خرابی ہے، نظام کی خرابی کی سزا ملزم کو نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنے اور جیل ملاقاتوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

پراسیکیوٹر ارشد حسین نے دلائل دیے کہ ملزم کی عمر کا تعین تو گرفتاری کے وقت سے ہوتا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تمام پراسیکیوٹرز اس معاملے پر تحریری معروضات جمع کروا دیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.18 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.12 ▲ 0.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.63 ▲ 0.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.47 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.11 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,622 ▲ 2,386
Gold 22K Per Tola 417,653 ▲ 2,187
Gold 21K Per Tola 398,669 ▲ 2,088
Gold 18K Per Tola 341,716 ▲ 1,790
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Silver Per Tola 6,735 ▲ 20
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▲ 32.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں