3 نائب صدور کی تعیناتی متنازع، اسلامی یونیورسٹی کو ہائیکورٹ کا نوٹس
تفصیلات کے مطابق ریسرچ اینڈ انٹرپرائز، ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس اور اکیڈمکسں کے تین نائب صدر کی تعیناتی چیلنج کی گئی۔
جسٹس ایاز شوکت نے شہری جاوید اختر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل آکاش تارا عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل آکاش تارا نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کا فیصلہ اسلامی یونیورسٹی کے لیے ہے کہ وہ کوئی بھی تعیناتی شفاف طریقے سے کریں گے، ایسا کوئی پراسس اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے نہیں کیا گیا۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق اسلامی یونیورسٹی نے اوپن میرٹ پر تعیناتی کرنی تھی انہوں نے فیکلٹی ممبران سے ہی کر لی، اسلامی یونیورسٹی نے اپنا پروسیجر بنا کر تعیناتیاں کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اساتذہ کی فیشل ریکگنیشن حاضری شروع
جسٹس ایاز شوکت نے ہداہت کی کہ کیا بورڈ آف گورنرز نے اپنا اختیار کمیٹی کو تفویض کیا ہے یا نہیں؟ یہ دیکھ لیجیے گا۔
واضح رہیے کہ عدالت نے دو ہفتے میں اسلامی یونیورسٹی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔