گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع، اصل حقیقت کیا ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 16 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ شدید بارشوں اور ہیٹ ویو کی لہر کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کی جا رہی ہے

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے یکم ستمبر 2026 سے کھلیں گے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتے اس نوٹیفکیشن میں محکمہ تعلیم کا نام، آفیشل طرز کی فارمیٹنگ اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ نوٹیفکیشن نے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور تعلیمی اداروں کے منتظمین کو الجھن میں ڈال دیا۔ تاہم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اس الجھن کو ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی دستاویز پر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی اس کو مزید پھیلائیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج ختم ہو رہی ہیں اور کل (17 اگست) سے اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.42 ▼ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.90 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.32 ▼ 0.44
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.54 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,236 ▼ 7,290
Gold 22K Per Tola 415,466 ▼ 6,683
Gold 21K Per Tola 396,581 ▼ 6,379
Gold 18K Per Tola 339,927 ▼ 5,468
Silver Per Tola 6,715 ▼ 122
Platinum Per oz (USD) 1,721 ▼ 42.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں