حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی

اب درخواستیں 17 کے بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی /فائل فوٹو
اب درخواستیں 17 کے بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی /فائل فوٹو
Updated | Published August, 16 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اب درخواستیں 17 کے بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حج درخواستیں اور اخراجات آن لائن اور حبیب بینک کی مقررہ برانچوں کے ذریعے جمع کرائے جا سکیں گے، حج 2027 کی درخواستیں ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی مزید وصولی روک دی جائے گی۔

حج 2027 کے لیے پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد یعنی ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد یعنی 71 ہزار 684 کا کوٹہ مختص ہے۔

واضح رہے کہ حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے اور درخواست جمع کراتے وقت پہلی قسط میں نصف حج اخراجات ادا کرنا ہوں گے، اس مرتبہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 16 بینکوں کے بجائے صرف حبیب بینک منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی اتحادی ممالک صدر ٹرمپ سے مایوس ہونے لگے

عازمین پاک حج ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جبکہ حج اخراجات ون لنک، پی ایس آئی ڈی یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کیے جا سکیں گے۔ آن لائن چالان حاصل کرکے حج اخراجات نقد بھی جمع کرائے جا سکیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے لیے صرف پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی درخواست دے سکیں گے۔ سرکاری اسکیم میں لانگ اور شارٹ حج پیکیج کے لیے درخواستیں وصول ہوں گی۔ شارٹ حج کے لیے 30 ہزار جبکہ لانگ حج کے لیے 77 ہزار 526 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

شارٹ حج کا دورانیہ 20 سے 25 روز جبکہ لانگ حج کا دورانیہ 38 سے 42 روز ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے شارٹ حج پیکیج کے اخراجات 13 لاکھ روپے جبکہ لانگ حج پیکیج کے اخراجات 12 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پہلی مرتبہ نجی حج اسکیم کی درخواستیں بھی حکومت کی نگرانی میں وصول ہوں گی۔ نجی حج اسکیم کے عازمین بھی ون لنک، پی ایس آئی ڈی یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اخراجات جمع کرا سکیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.42 ▼ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.90 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.32 ▼ 0.44
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.54 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,236 ▼ 7,290
Gold 22K Per Tola 415,466 ▼ 6,683
Gold 21K Per Tola 396,581 ▼ 6,379
Gold 18K Per Tola 339,927 ▼ 5,468
Silver Per Tola 6,715 ▼ 122
Platinum Per oz (USD) 1,721 ▼ 42.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں