بارش کہاں ہوگی اور کہاں رہے گی گرمی برقرار؟ اہم پیشگوئی جاری

Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 16 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم اور بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت کئی شہروں میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا اور شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا کی رفتار تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے باوجود ہوا کی رفتار کم ہونے کے باعث حبس میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ شام کے اوقات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو دن کے دوران بڑھ کر 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے دوران تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بھی موسم کی صورتحال مختلف ہے جہاں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کیلئے نئے گھر، حکومت نے خوشخبری سنا دی

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.42 ▼ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.90 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.32 ▼ 0.44
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.54 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,236 ▼ 7,290
Gold 22K Per Tola 415,466 ▼ 6,683
Gold 21K Per Tola 396,581 ▼ 6,379
Gold 18K Per Tola 339,927 ▼ 5,468
Silver Per Tola 6,715 ▼ 122
Platinum Per oz (USD) 1,721 ▼ 42.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں