سیلاب متاثرین کیلئے نئے گھر، حکومت نے خوشخبری سنا دی

Gilgit Baltistan flood relief
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 16 2026 |
گلگت بلتستان:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تعاون سے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 200 محفوظ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ڈونرز کے تعاون سے شروع کیے جانے والے 16 ارب روپے مالیت کے کلائمیٹ ریزیلینس پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت ماحول دوست اور محفوظ تعمیرات کو فروغ دینے کے علاوہ صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بہتری اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سمیت متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کم کرنا اور مستقبل میں نقصانات کے خطرات کو محدود کرنا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی آفات کے حوالے سے انتہائی حساس خطہ ہے، جہاں ہر سال کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور دیگر قدرتی حادثات کے باعث بڑی تعداد میں گھر تباہ ہوجاتے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں تباہ ہونے والے شہریوں کے مکانات کی جگہ ایسے محفوظ گھروں کی تعمیر کی جائے گی جو مستقبل میں قدرتی آفات کے اثرات سے بہتر طور پر محفوظ رہ سکیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے گزشتہ سال بوبَر کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کالونی قائم کی گئی تھی، جبکہ رواں سال سندھ حکومت کے تعاون سے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے 200 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ متاثرین کی بحالی صرف گھروں کی تعمیر تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں بنیادی سہولیات، محفوظ رہائش اور معاشی مواقع بھی فراہم کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کلائمیٹ ریزیلینس پروجیکٹ میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے محفوظ گھروں کی تعمیر کو بھی باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے آفت زدہ علاقوں میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر و بحالی کیلئے بھی فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں باضابطہ منظوری متعلقہ اسٹیئرنگ کمیٹی سے حاصل کی جائے۔

انہوں نے منصوبے پر شفاف اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے نیا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

ان کا کہنا تھا کہ مختلف متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو شفاف انٹرویو کے ذریعے موقع دیا جائے تاکہ اہل اور قابل امیدوار کا انتخاب ممکن ہوسکے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کلائمیٹ ریزیلینس پروجیکٹ گلگت بلتستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں