نادرا نے نیا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)
نیا شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل سے ملک میں تیار کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 15 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے، جس میں روایتی درآمدی مائیکروچپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق نیا شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل سے ملک میں تیار کیا گیا ہے، اس پر موجود کیو آر کوڈ کو عام اسمارٹ فون کے ذریعے بھی پڑھا جا سکے گا جبکہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے اس کی تصدیق کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق کیو آر کوڈ میں کارڈ کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوگی۔ اس نظام سے نام، پتے اور دیگر معلومات کے اندراج میں غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔

نادرا نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے شناخت کی تصدیق کے لیے سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

نئے کارڈ پر خاندان نمبر کے علاؤہ بزرگ، شہریوں معذور افراد اور اعضا عطیہ کرنے والوں کیلئے مخصوص نشانات بھی شامل ہوں گے، آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کیلئے بھی الگ شناختی نشان موجود ہوگا جبکہ نام اور پتہ، اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ای پاسپورٹ سہولیات مزید آسان بنانے کا فیصلہ

نادرا کے مطابق کیو آر کوڈ والا نیا شناختی کارڈ 14 اگست 2026 سے موجودہ کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا جارہا ہے، جنوری 2027 سے یہی نظام نائیکوپ اور جووینائل کارڈ سمیت سمیت قومی شناختی کارڈ کی تمام اقسام تک توسیع دیا جائے گا۔

آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کو بھی چپ کے بغیر کیو آر کوڈ والے نئے کارڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری تمام شناختی کارڈ اپنی مقررہ میعاد تک بدستور قابل استعمال رہیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں