اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سہولیات مزید آسان بنانے کا فیصلہ

E-Passport Pakistan
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 14 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاسپورٹ سروسز کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے قانونی اصلاحات اور پالیسی ریفارمز کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں ای پاسپورٹ کے جدید حفاظتی نظام اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس میں شامل سکیورٹی خصوصیات کے حوالے سے افسران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، حکام نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ سہولیات تک رسائی مزید آسان بنانے اور موجودہ طریقہ کار کو زیادہ مؤثر، تیز اور عوام دوست بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کو مخصوص ذمہ داریاں سونپتے ہوئے تمام اقدامات کی بروقت اور مؤثر تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاسپورٹ سروسز میں بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج ملک بھر میں 79 واں جشنِ آزادی منایا جارہا ہے

حکام کے مطابق ای پاسپورٹ سہولیات کے دائرہ کار میں توسیع سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ کے حصول اور متعلقہ خدمات تک رسائی مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں