ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر کا قتل
عائشہ نے متعدد بار ملزمان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بارے میں اہلخانہ کو آگاہ کیا تھا /فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
(ویب ڈیسک) مقتولہ شمسو بی بی عرف عائشہ کو گردن میں گولی لگی، خاتون ٹک ٹاکر کے قتل کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق کاشف عرف کاشی نے اپنی بیٹی شمسو عرف عائشہ کو ٹیلیفون کرکے بلایا، جس پر عائشہ اپنی بہن اور بھائی کو لے کر گاڑی پر گھر سے روانہ ہوئی۔
ایف آئی آر کے مطابق نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عائشہ کو گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے دوران گاڑی ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس سے مقتولہ کی دوسری بہن بھی زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی
مدعی کے مطابق مقتولہ ٹک ٹاکر تھی اور اس کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا۔ عائشہ نے متعدد بار ملزمان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بارے میں اہلخانہ کو آگاہ کیا تھا۔
مقدمے کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کے لیے خود یا نامعلوم ساتھیوں کے ذریعے عائشہ کو قتل کروایا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔