نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

ملزم بلیک میل کرتا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، ایف آئی آر متن /فائل فوٹو
ملزم بلیک میل کرتا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، ایف آئی آر متن /فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published August, 15 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) ناصر خان نے پہلے میرے ساتھ دوستی کی، بعد میں اسٹیج ڈرامے بنانے اور کام کا لالچ دیا اور میرے گھر آنا جانا شروع کر دیا۔

اسٹیج اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ تعلق کا فائدہ اُٹھاتے ملزم مجھے اپنے گھر لے گیا اور وہاں جا کر مجھے نشہ آور جوس پلا کر میرے ساتھ زیادتی کی، اس کے ساتھ ملزم ناصر نے ذیادتی کے بعد میری برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔

لاہور کی تھانہ سبزہ زار پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اب ملزم بلیک میل کرتا ہے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا قتل کیس، والد اور دوستوں کا کراچی میں دھرنا

پولیس نے کہا کہ تھانہ سبزہ زار پولیس نے اداکارہ عروج کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2024 میں ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں