لاہورپولیس کی ٹارگٹ کلنگ، باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت، اہم انکشافات منظرعام پرآ گئے

ٹارگٹ کلرز سے رابطے میں رہنے والے پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے/فائل فوٹو
ٹارگٹ کلرز سے رابطے میں رہنے والے پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز کے گینگ کی نشاندہی ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑی کے ٹریکر سے کی گئی، ملزمان نے ٹریکر کا علم ہونے پر مریدکے کے قریب سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا کہ راوی ریان کے علاقے میں ٹارگٹ کلرز نے ایک گھر میں پناہ لی، مصری شاہ میں ٹارگٹ کلر ریحان بٹ کے گھر سے ہینڈ گرینیڈ بھی برامد ہوگئے، ریحان بٹ اور فیاض بٹ کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلرز سے رابطے میں رہنے والے پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، پولیس اہلکاروں کے موبائل فونَز کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ شروع کردی گئی، ٹارگٹ کلر ریحان بٹ، فیاض اور طارق نے سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد پر فائرنگ کے بعد موبائل فون بند کردیے۔ملزمان نے لوکیشن ٹریس ہونے سے بچنے کے لیے موبائل فون بند کیے، پولیس نے کہا کہ ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھی طارق کی تلاش جاری ہے۔اس کے علاوہ ٹارگٹ کلرز کی سہولت کاری کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، زیر حراست افراد میں مناواں کا رہائشی رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام کالجز میں داخلوں کا پرانا طریقہ کار ختم

پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ٹارگٹ کلرز کو حملے کے دوسرے مقام تک پہنچایا، پولیس نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور پہلے حملے کے وقت بادامی باغ میں موجود تھا۔ زیر حراست افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے پس پشت نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے۔

دوسری جانب دو سال کے دوران ایک ہی خاندان کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کو کیس اسٹڈی قرار دے دیا گیا، باپ اور دو بیٹوں کی جانب سے پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے پسِ پردہ عناصر کی نشاندہی کرلی گئی، ٹارگٹ کلر فیاض کی بیٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔21 سالہ ماہ نور شہزادی بھی اسی مدرسے میں زیر تعلیم رہی جہاں ٹارگٹ کلر فیضان پڑھتا رہا، ماہ نور کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ٹارگٹ کلر فیاض بٹ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، ماہ نور کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فرانزک کروایا جارہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں