نظم و ضبط کی خلاف ورزی، پیپلز پارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان پیپلزپارٹی
الیکشن 2026 کے دوران پارٹی فیصلوں اور نظم و ضبط کے خلاف ورزی پر یہ کاروائی کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
مظفر آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن 2026 کے دوران پارٹی فیصلوں اور نظم و ضبط کے خلاف ورزی پر یہ کاروائی کی گئی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے متعلقہ رہنماؤں کی رکنیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پارٹی سے فارغ کیے جانے والوں میں مرکزی نائب صدور خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ اور سردار عنایت اللہ عارف شامل ہیں جبکہ ضلع حویلی کے صدر شیخ خورشید کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ایل اے 44 ویلی راولپنڈی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حمزہ مجید ہازمی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، کوٹلی سے ملک یوسف اور رشید بانینان جبکہ سدھنوتی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

سابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی میرپور راجہ ذوالفقار ذلفی، پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الرحمان ایڈوکیٹ اور جموں کے نائب صدر شوکت وزیر علی کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کاروائی کا نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت متعلقہ قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں