وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو
ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 14 2026 |
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو میں اس وقت پیش آیا جب وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے قافلے پر اچانک فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جشنِ آزادی کی خوشیاں فائرنگ کی نذر، 94 افراد زخمی

حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں