بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور متعدد افراد احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر نظر رکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب آج بین الاقوامی سطح پر بھی ایک طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ انڈونیشیا کے مشرقی حصے میں فلورس جزیرے کے قریب 7.7 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی بیرسٹر گوہر کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ کچھ علاقوں میں عمارتیں منہدم ہونے، لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ زلزلے کے بعد شہریوں نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی۔